تعاون کی یادداشت پر اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور پردیس ٹیکنالوجی پارک کے سربراہ ڈاکٹر مہدی صفاری نیا نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دستخط کیے۔
کامسٹیک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی اکیڈمی کے قیام کا مقصد اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے پارکس کے انتظام کے لیے افرادی قوت کو تربیت فراہم کرنا ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پردیس ٹیکنالوجی پارک کے ساتھ مشترکہ تعاون خطے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایران اور او آئی سی کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ اور اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس اور ٹیکنالوجی کمیٹی (COMSTECH) نے مشترکہ تعلیمی پروگراموں کے انعقاد، تحقیق، ترقی اور ان پر عمل درآمد کی غرض سے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ کامسٹیک کا قیام جنوری 1981 میں مکہ سمٹ کے اختتامی بیان کے تحت عمل میں آیا تھا اور اس کمیٹی کا سیکرٹریٹ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے۔
آپ کا تبصرہ